۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شکست اسرائیل

حوزہ/ صیہونی میڈیا نے زمینی جنگ میں حزب اللہ سے اسرائیلی فوج کی شکست کا اعتراف کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، صہیونی اخبار "یدیعوت احارونوت" نے مقبوضہ علاقوں اور جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے میں حزب اللہ کے ساتھ زمینی لڑائی میں اسرائیلی فوج کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا: فوج کا ایک بڑا دستہ چار ہفتوں کے دوران جنوبی لبنان کے ایک گاؤں پر بھی قبضہ نہیں کر سکا۔

زمینی جنگ میں حزب اللہ سے اسرائیلی فوج کی شکست کا اعتراف، خود صیہونی میڈیا کی زبانی

رپورٹ کے مطابق اس اخبار نے مزید لکھا کہ ان فوجیوں کی تعداد 2006ء میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان 33 روزہ جنگ میں حصہ لینے والے فوجیوں سے تین گنا زیادہ ہے۔

اس سلسلے میں صیہونی حکومت کی فوج کے رزرو جنرل ران کوخاف نے بھی اس حکومت کے حکام کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہ حزب اللہ کی میزائلی طاقت کا ایک بڑا حصہ تباہ ہو گیا ہے، کہا ہے کہ "یہ دعوی غلط ہے کہ اسرائیلی فوج نےحزب اللہ کی آدھی میزائل طاقت کو تباہ کر دیا ہے"۔

صہیونی اخبارھاآرٹض نے اسی دوران غزہ کی پٹی اور لبنان سے ملحقہ سرحد پر جنگی محاذوں میں اسرائیلی فوج کی بوکھلاہٹ کے متعلق لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج تھک چکی ہے اور مقبوضہ علاقوں کے جنوب اور شمال میں جنگ کے خاتمے کے لئے بہتر ہے کہ اب ایک معاہدہ طے پا جانا چاہیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .